لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہر بار یہ چند چہرے ہی خرید و فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، یہ پارلیمان کےتقدس کو پامال کرتے ہیں۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت ایک بار پھر جاری ہے، یہی لوگ پارلیمان کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، عوام پارلیمان میں ہونے والے کھیل کی مذمت کرتے ہیں، کہتے ہیں جمہوریت اورپارلیمنٹ آگےہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پارلیمان میں موجود اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اقتدار میں آکر پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں، ملک کو امن، جمہوری آزادی، سستی بجلی، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ملکی حالات بہت گھمبیرہیں، اجلاس شروع ہوچکا، بولیاں لگ رہی ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد پارلیمنٹ کی حیثیت کم کرتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم پریشان ہے، ہمیں سستی بجلی چاہیے، ملک معاشی طور پر مستحکم چاہیے، آئی پی پیز بجلی پیدا نہیں کرتے لیکن عوام خون پسینے کی کمائی دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام اٹھاتے ہیں، ووٹوں کی قیمت کے ساتھ انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اس منڈی میں وہی بکتا ہے جس میں جرات کم ہو۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی، حکومت یہ نہ سمجھے کہ اتنے اقدامات سے جماعت اسلامی خاموش بیٹھ جائےگی۔انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں تو عوام ہمارا ساتھ دے گی، چند روز میں 3 روزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے۔