ہردیپ سنگھ نجر کا قتل: ملزم امن دیپ سنگھ پر فرد جرم عائد

کینیڈا کی عدالت نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر فرد جرم عائد کردی۔

امن دیپ سنگھ ان 4 افراد میں شامل ہے جن پر اوٹاوہ میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

امن دیپ سنگھ کو 3 نومبر 2023 کو بریمپٹن سے گرفتارکیا گیا تھا، اسے اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا۔

شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔ امریکی حکومت نے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا،

اپنا تبصرہ لکھیں