ووڈبرج، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)مارک کارنی نے اعلان کیا کہ نئی لبرل حکومت کینیڈا میں ایسی مزید رہائشیں تعمیر کرے گی جو عوام کی استطاعت میں ہوں اور یہ منصوبہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہوگا۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس کے بعد کینیڈا کو ایک بڑے ہاؤسنگ بحران کا سامنا تھا جو آج کی صورتحال سے مشابہت رکھتا ہے۔اُس وقت کی حکومت نے وطن واپس آنے والے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے دسیوں ہزار سستے مکانات تعمیر کیے۔ وزیرِاعظم ولیم لایون میکینزی کنگ کی پالیسیوں کے تحت نئی ایجنسیاں قائم کی گئیں تاکہ گھروں کی تعمیر کی نگرانی کی جا سکےنئی صنعتیں وجود میں آئیں اور اخراجات و تعمیراتی وقت کو کم کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
کینیڈا نے پہلے بھی ہاؤسنگ بحران حل کیا ہے، اور ہم دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔
“صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے پیش نظرہمیں کینیڈین عوام کیلئےتعمیر کرنا ہوگا،” مارک کارنی، کینیڈا کی لبرل پارٹی کے رہنما نے کہا۔ “ہم ایسے گھر تعمیر کریں گے جو کینیڈینز کی استطاعت میں ہوں اور ایک نئی صنعت کھڑی کریں گے جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکے۔ ہم حکومت کو دوبارہ ہاؤسنگ کی تعمیر میں شامل کریں گےمزدوروں اور صنعت کے ساتھ شراکت داری کریں گے اور گھر خریداروں کیلئے ٹیکس کم کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ کینیڈین اپنا پہلا گھر خرید سکیں۔”
مارک کارنی کی قیادت میں لبرل حکومت تعمیرات کی رفتار کو دوگنا کرکے سالانہ تقریباً 500000نئے گھر تعمیر کرے گی جس کے تحت ایک ہاؤسنگ منصوبہ متعارف کرایا جائے گا.
Build Canada Homes (BCH) کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ وفاقی حکومت کو دوبارہ ہاؤسنگ کی تعمیر کے کاروبار میں شامل کیا جا سکے، اس طرح عوامی اراضی پر سستی رہائشیں تعمیر کرنے کیلئےایک ڈویلپر کے طور پر کام کیا جائے گا۔
کینیڈا میں جدید پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ بنانے والوں کو 25ارب ڈالر سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی جن میں وہ کمپنیاں بھی شامل ہوں گی جو کینیڈین ٹیکنالوجیز اور وسائل جیسے ماس ٹمبر اور سافٹ ووڈ لومبر کا استعمال کرتے ہوئے تیز، ذہین، سستی اور پائیدار طریقے سے گھر تعمیر کریں۔
سستی رہائش بنانے والوں کو 10 ارب ڈالر کی کم لاگت کی مالی معاونت اور سرمایہ فراہم کیا جائیگا۔ہاؤسنگ مارکیٹ کو بہتر بنانے کیلئےنجی سرمایہ کو متحرک کیا جائے گاسرخ فیتے کو کم کیا جائے گا اور گھر کی تعمیر کی لاگت کو کم کیا جائے گا.
کثیر یونٹ رہائشی ہاؤسنگ کیلئے میونسپل ڈویلپمنٹ چارجز کو نصف کیا جائے گا اور صوبوں اور علاقوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے میونسپلٹیز کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائیگا۔
1970 کی دہائی میں جب یہ ٹیکس مراعات متعارف کرائی گئی تھیں، تو اس نے ملک بھر میں ہزاروں کرایہ دار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کو بڑھاوا دیا تھا اسے دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔موجودہ عمارتوں کو سستی رہائشی یونٹس میں تبدیل کرنے کے عمل کو آسان بنایا جائیگا۔
ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ کی کامیابی پر مزید کام کرتے ہوئے ہاؤسنگ کی بیوروکریسی، زوننگ کی پابندیوں اور دوسرے سرخ فیتے کو کم کیا جائے گا تاکہ تعمیرات کرنے والے ایک ہی ہاؤسنگ مارکیٹ کو نیویگیٹ کر سکیں نہ کہ تیرہ مختلف مارکیٹس کو۔
یہ اقدامات پہلی بار گھر خریدنے والوں کیلئے 1 ملین ڈالر یا اس سے کم قیمت کے گھروں پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (GST) کے خاتمے پر مزید عمل کرینگے۔
مارک کارنی کی قیادت میں حکومت صدر ٹرمپ کے ٹیرف کیخلاف مضبوط موقف اپنائے گی نئی نوکریاں پیدا کرے گی مڈل کلاس کیلئے ٹیکس کم کرے گی اور جی 7 میں سب سے تیز رفتار معیشت تعمیر کریگی۔ لبرلز کینیڈا کو مضبوط بنائیں گے۔

