برامپٹن (اشرف خان لودھی سے)رئیل سٹیٹ کابڑانام چودھری ذوالفقارمرزانے ممبرپارلیمنٹ اورصدر ٹریژری بورڈشفقت علی کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیا۔اس خصوصی تقریب میں سکاربوسینٹرسے ممبر پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد،مظہرشفیق ،ابراہیم دانیال ،مرزانسیم بیگ ،حفیظ خان ،بدرمنیرچودھری ،ارشدبھٹی ،میاں ابوبکر، حافظ خالد ،فیصل مجید ،اشرف خان لودھی ،احسن قریشی ،ملک ارشد،ایازملک ،طارق رشید ،میاں ندیم اورارشدخان سیمت دیگرنے شرکت کی ۔
ممبرپارلیمنٹ شفقت علی نے کہامیں پہلی باریہاں آیاہوں ذوالفقاربھائی میں آپ کابہت شکرگزارہوں ۔بلاشبہ آپ نے بہت خوبصورت گھربنایاہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کواورترقی دے اوراس کوآبادرکھے اوراللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں بھی برکت ڈالے ۔یہاں شفقت علی نے مزاح میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اردوٹھیک ہے یاپنجابی میں بات کروتوحاضرین میں سے کسی نے سرائیکی زبان میں بات کرنے کاکہاتوممبرپارلیمنٹ شفقت علی نے ہنستے ہوئے جواب دیاکہ اگرسرائیکی میں بات کی تویہاں موجودلوگوں میں آدھے چلے جائینگے ۔صرف بھٹی صاحب سمجھتے ہیں انہیں سمجھ آئیگی ۔میں یہاں سلمیٰ بہن کومبارکباددیتاہوں ۔
یہاں بہت سے لوگ ہیں جواپنے معاملات چلارہے ہیں کچھ لوگ میرے ساتھ جڑے ہیں یعنی جب سے میں یہاں آیاہوں جیسے ملک ارشد وہ بھی میرے ساتھ میرے سیاسی سفرکے ساتھی ہیں۔’’ہماری حکومت آپکیلئےکام کر رہی ہے، کینیڈا کو مضبوط بنانے کے لیے‘‘میں ایک سادہ مثال دیتا ہوںجیسے ایک چوراہا ہوتا ہے،ویسے ہی حکومت کے ہر معاملے کا راستہ ٹریژری بورڈ سے ہو کر گزرتا ہے۔
میری ذمہ داری ہے کہ ہم کم خرچ کریں، زیادہ سرمایہ کاری کریں اور یہ دیکھیں کہ کہاں وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں اپنے آپریٹنگ بجٹ کو متوازن کریں۔بطور حکومت، بطور ٹریژری بورڈ اور بطور صدر ٹریژری بورڈ۔ہم بڑے فیصلے کر رہے ہیں، جراتمند اقدامات اٹھا رہے ہیں اور کینیڈا کی نئے سرے سے تعمیر کر رہے ہیں ایک مضبوط کینیڈا۔
ہم کینیڈا کی معیشت کو دنیا کی نمبر ون معیشت بنائیں گے ۔توانائی اور معاشی طاقت کے اعتبار سے G7 ممالک میں ایک سپر پاور۔یہی وہ پیغام ہے جو ہم گلی گلی، عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں:’’یہ آپ کی حکومت ہے آپ کے ووٹ سے منتخب ہوئی ہے اور آپ کیلئے کام کر رہی ہےکینیڈا کو مضبوط بنانے کیلئے‘‘۔آپ کی حمایت اور موجودگی کا شکریہ!
اس تقریب میں لبرل جماعت کی سکاربوسینٹرسے منتخب رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہدنے اپنے خطاب میں کہا میں آپ سب کاشکریہ اداکرتی ہوں کہ جیسے آپ نے انتخابات کے موقع پرکیمونٹی کوحرکت میں لانے کیلئے محنت کی اورہم نے اس کاپھل حاصل کیااورہمارے 6امیدوارکامیاب ہوکرپارلیمنٹ کاحصہ بنے ۔
تقریب کے اختتام پرچودھری ذوالفقارمرزانے اپنے مہمانوں کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیااورشفقت علی اورسلمیٰ زاہدسے دوبارہ کسی اورتقریب میں ملاقات کاوعدہ بھی لیا۔

