تہران ( ایرانی وزارت خارجہ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی فوج اس دن کیلئے مکمل طور پر تیار تھی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف صدر ڈونلڈٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی جس کا وہ حق دار ہے اور جو بھی اسرائیلی یا امریکی حملوں میں شامل ہوگا، وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے، جس کا مطلب امریکا کیلئےنقصان ہے۔

