سیول حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روس کیلئےلڑ رہے ہیں۔
سیول کے وزیر دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔
کم یونگ ہیون نے منگل کے روز جنوبی کوریا کے سیاستدانوں کو بتایا کہ اس بات کا “بہت زیادہ امکان” ہے کہ 3 اکتوبر کو ڈونیٹسک کے قریب یوکرائنی میزائل حملے میں شمالی کوریا کے چھ افسران ہلاک ہو گئے۔گزشتہ ہفتے یوکرائنی میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کیا تھا۔
کم یونگ نے کہا کہ مختلف حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ یوکرین میں شمالی کوریا کے افسران اور فوجیوں کے درمیان ہلاکتوں کا بہت زیادہ امکان ہے اور سیول توقع کرتا ہے کہ پیانگ یانگ روس کی جنگی کوششوں کی حمایت کیلئے مزید فوجی بھیجے گا۔شمالی کوریا نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ یوکرین پر حملےکیلئے روس کی افواج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔