ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

مسقط ( ایرانی میڈیا، رائٹرز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کیلئے پڑوسی ممالک اولین ترجیح ہیں اور عمانی میزبانوں کی پُرتپاک مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں۔اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ عمان میں ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران آبنائے ہرمز میں محفوظ ٹرانزٹ کو یقینی بنانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔