ہمیں بار بار بتایا گیا گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے:فاروق ستار

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہی ہوں گے۔ پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، اور ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو وہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار اہم رہا۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ بالآخر فیصلہ ہو رہا ہے اور ہمیں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ ریڈ لائن ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول کے افطار کے بعد اجلاس بلایا جائے گا۔