ہولی کا تہوار رنگوں، محبت اور یکجہتی کا جشن ہے:روبی سہوتا

برامپٹن (نمائندہ خصوصی) رکن پارلیمنٹ برامپٹن نارتھ کیلڈون سے رکن پارلیمنٹ اور کینیڈا کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جرم سے نمٹنے کی ذمہ داری روبی سہوتانےکہاہے کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے ، محبت، تجدید اور برائی پر بھلائی کی فتح کا خوبصورت جشن۔ سب کو روشنی، ہنسی اور محبت سے بھرپور خوش ہولی کی مبارکباد ہو۔

روبی سہوتانے مزیدبتایابرامپٹن میں CSC ہولی کلچرل ایونٹ میں کمیونٹی کی رنگینی اور اتحاد کی یاد دلا دی گئی، جہاں ہر پس منظر کے لوگ خوشی، ثقافت اور تعلقات بانٹنے کیلئےاکٹھے ہوئے۔برامپٹن نارتھ کیلڈون میں تنوع ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ایسے پروگرام دکھاتے ہیں کہ اختلافات ہمیں جدا نہیں کرتے بلکہ ہماری کمیونٹی کو مزید رنگین، ہمدرد اور متحد بناتے ہیں۔