نئی بورڈ کی تشکیل، مرکزی رہنماؤں کی خطابات، ارکان کی بھرپور شرکت
قیصر ڈار کا آئندہ دور میں مضبوط تنظیم، متحد قیادت اور کمیونٹی اسٹرینتھنگ کا عزم
ہیملٹن، اونٹاریو (اشرف خان لودھی سے)لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) کا دو روزہ کنونشن ہیملٹن میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں سینکڑوں لبرلز نے شرکت کی۔ کنونشن میں پارٹی کی نئی منتخب شدہ قیادت نے حلف اٹھایا جبکہ قیصر ڈار کو ایک بار پھر چیئر/ڈائریکٹر منتخب کیا گیا، جسے شرکاء نے تنظیمی استحکام کا اہم قدم قرار دیا۔
کنونشن کے بعد اپنے بیان میں قیصر ڈار نے کہا کہ وہ اس تاریخی اور پُرجوش اجتماع کے بعد چیئر کی حیثیت سے ذمہ داری جاری رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

“یہ دو دن ناقابلِ فراموش تھے۔ نئی منتخب بورڈ کے ساتھ ہم ایک زیادہ مضبوط، فعال اور متحد لبرل تنظیم تشکیل دیں گے۔ میں ان تمام لبرلز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنا وقت اور توانائیاں پارٹی کے نام کیں۔”
کنونشن میں لبرلز پر مشتمل نئی بورڈ نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔قیصر ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کا مستقبل ایک ایسی قیادت کے ہاتھ میں ہے جو تنوع، تجربے اور نئی سوچ کا امتزاج رکھتی ہے۔
کنونشن میں میلانی جولی،انیتا آنند،گریگر رابرٹسن،سچت مہرا( صدر لبرل پارٹی آف کینیڈا)نے خطاب کیا.ان رہنماؤں نے معاشی تحفظ، کمیونٹی انگیجمنٹ، عالمی قیادت اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا۔
کنونشن میں معاونین اسلم رانا اور اریئل کایاباگا کی رہنمائی کو بھرپور سراہا گیا۔دو روزہ سرگرمیوں میں متعددرکن پارلیمنٹ نے پالیسی ورکشاپس اور مباحثوں میں حصہ لیا، جنہوں نے مہنگائی، عوامی تحفظ، معاشی حکمتِ عملی اور عالمی سطح پر کینیڈا کا کردار تھا۔
قیصر ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ”ہم مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اپنی کمیونٹیز کو مضبوط بنائینگےاور ایک ایسا مستقبل تشکیل دینگے جو ہماری مشترکہ لبرل اقدار کی حقیقی تصویر ہو۔”اونٹاریو کی لبرل فیملی نے جس جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ مستقبل کی جدوجہد کا اصل سرمایہ ہے۔
لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) کے دو روزہ کنونشن میں قیصر ڈار کودوبارہ چیئر/ڈائریکٹر منتخب کرنے کےبعدنئے، نمائندہ اور متنوع بورڈ کی تشکیل ہوئی.کنونشن میں ممبرپارلیمینٹیرینزنے بھرپورشرکت کی.

