یو ایس ایڈ کی طرف سے دی جانے والی امداد کے غلط استعمال پر امداد بند کر دینے کا عندیہ دے دیا ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھو میلر کی بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ورلڈ بینک اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے پاکستان کو سیلاب زدگان کے لئے 400 ملین ڈالر قرض کے غلط استعمال اور شہباز شریف پر کرپشن کے الزام پرآپ کاکیاموقف ہے۔
صحافی کے سوال کے جواب میں میتھو میلر کاکہناتھا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر کے استعمال کی سنجیدگی کے ساتھ نگرانی کرتے ہیں ۔انسانی مفادات کو کا حق خطرات کے پیش نظر ریاست اور یو ایس ایڈ دی جانے والی امداد کی نگرانی کا سخت نظام واضع ہے .
میتھو میلر کاکہناتھا کہ اگر محسوس کریںگے کہ دی جانے والی امداد کا غلط استعمال ہوا ہے تو امداد بند کر دی جاتی ہے.دہشت گرد گروپوں کو شکست دینے کے لئے عالمی سطح پر حکمت عملی سمیت ہر فورم پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکیھیں گے ۔
میتھو میلرنے کہادونوں ممالک کو درپیش مشترکہ دہشت گردی کے خطرات میں معاونت پر اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا ۔ہر قسم کی پرُ تشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ۔
میتھو میلر کاکہناتھا کہ ہر دیپ سنگھ قتل کیس پر کینڈین حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں. سیکرٹری اسٹیٹ بلکن کو بھارتی وزیر خارجہ جے سنکر ملاقات میں اس کیس پر کینڈین حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے بات کرنے کا موقع ملا ۔