یو اے ای: نان آئل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز

دبئی (نامہ نگار) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی غیر تیل (نان آئل) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ 2031 کے اقتصادی اہداف پانچ سال قبل ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے، اور امارات میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت بھی دی۔