یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

راؤنڈ آف سکسٹین میں انگلش ٹیم نے سلواکیہ کو 1-2 سے شکست دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں سلواکیہ کے ایوان شرینز نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔

دوسرے ہاف میں بھی متعدد حملوں کے باوجود انگلینڈ کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، تاہم ایکسٹرا ٹائم میں جوڈ بلنگھم نے میچ کے 90 منٹ اور ہیرے کین نے 91 ویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کو کامیابی دلوائی۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں اسپین نے جارجیا کو بآسانی 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں