یورو کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، جمعے کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
جرمنی میں جاری ایونٹ میں نیدرلینڈز رومانیہ کو جبکہ ترکیہ آسٹریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل ہفتے کو پرتگال اور فرانس کے درمیان ہوگا۔ جبکہ اسی روز تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اتوار کو چوتھا کوارٹر فائنل نیدرلینڈ اور ترکیے کے درمیان کھیلا جائے گا۔