یوروپ کپ، انگلیند نے نیدرلینڈز کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلا گیا، جہاں نیدر لینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی لیکن وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے زاوی سمنز نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے 18ویں منٹ میں ہی پینلٹی پر گول کرکے اسکور ایک، ایک سے برابر کیا۔

دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلے ہاف میں اسکور ایک، ایک رہا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

میچ کے آخری لمحوں 90 منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔

یوں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو شکست دیکر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان جرمن شہر برلن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں