یورپی کمیشن کا پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے سے انکار

یورپی کمیشن نے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا۔

پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھنے کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا ہے، یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی، ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نج کاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں