یومِ تشکر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)یومِ تشکر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ”آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا دن ہے کہ اس نے بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف شاندار کامیابی اور فتح عطا کی۔”

وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی معصوم اور بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ “ہمیں ان شہداء کے خون کا بدلہ لینے اور قومی دفاع کیلئےجوابی کارروائی کرنا پڑی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور اور مؤثر ردعمل دینے کا حق رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا”ہماری بہادر اور پیشہ ور مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا اور یوں عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا۔”

اپنا تبصرہ لکھیں