یونان میں گزشتہ رات شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

یونان میں گزشتہ رات شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی یونانی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش پیر تک جاری رہے گی۔ شہریوں کو ایمرجنسی حفاظتی الرٹ جاری کر دیئے گئے۔یونان میں گزشتہ رات طوفانی بارشوں نے یونانی جزیرہ لیمنوس اور رودوس میں تباہی مچا دی ہے۔لیمنوس جزیرے پر ڈیم پانی سے بھر گیا اور گردو نواح کے علاقوں میں تباہی مچا دی۔

شہری دفاع کے ادارے نے شہریوں کو موبائل پر ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈیم کے گرد و نواح کے علاقے کو فوری خالی کرنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ہوٹلوں سے سیاح اور شہریوں کو بسوں کے ذریعے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ایک 57 سالہ یونانی اپنے فارم پر جانوروں کو بچاتے ہوئے خود موت کے آغوش میں چلا گیا، اس کی گاڑی سے اس کی جیکٹ اور موبائل فون ملا اور اس کی لاش پانی میں سے برآمد کی گئی۔ جبکہ لیمنوس جزیرے پر ہی ایک اور 75 سالہ یونانی شہری اپنے گھر سے پانی نکالتے ہوئے پھسل کر جاں بحق ہو گیا۔

جزیرہ رودوس میں بھی طوفانی بارش نے سیلابی صورت اختیار کرتے ہوئے تباہی مچا دی اور مکانوں میں پانی بھر گیا اور گاڑیاں سڑکوں پر تیرنے لگیں۔ جزیروں پر بجلی منقتطع ہو گئی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا، لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ۔

کچھ لوگوں کے گھروں میں پانی بھرنے سے وہ بے گھر ہو گئے اور ان کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں تھی مگر حکومتی اداروں نے انہیں محفظ مقامات مہیا کئےجبکہ یونان کے شمالی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہوئی شہر اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں