یکم جنوری کوفیزٹوصحافی کالونی کا دورہ،وزیر اطلاعات پنجاب،سرکاری محکموں کی ٹیم وزٹ کیلئےساتھ جائینگی
فیزٹو کیلئےمحنت رنگ لےآئی، فیزٹو کے ممبران کو ملتان روڈ پر سائیٹ کا دورہ کرایا جائیگا:ارشد انصاری
لاہور(وقائع نگارخصوصی) لاہور پریس کلب صحافی کالونی کے قیام میں سب سے اہم سنگ میل طے کر لیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2026 کو فیز ٹو ممبران اور دیگر صحافیوں کو فیز ٹو کیلئے ٹھوکر ملتان روڈ پر واقع زمین کا وزٹ کرایا جائیگا جس کیلئےممبران صبح11 بجے پریس کلب پہنچ جائیں. اس دورہ کے موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، سیکریٹری اطلاعات پنجاب، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور روڈاکے ذمے داران موجود ہوں گے جو ممبران کو وزیر اطلاعات کی موجودگی میں فیزٹو کی سائیٹ اور دیگرمعاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔
صدر ارشد انصاری اور ممبران گورننگ باڈی نے فیزٹو کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 کی گورننگ باڈی نے جو وعدے کئے وہ پورے کر دیئے ہیں۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ یکم جنوری کو ایک اہم مرحلہ مکمل ہونے جا رہا ہے اور مخالفین جو فیز ٹو پر پروپیگنڈہ کررہے تھے ان کو اپنے کام سے جواب دیں گے اور انہیں بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی سائیٹ وزٹ پر آئیں اور فیزٹو کے خواب کو حقیقت بنتا دیکھیں ۔
صدر ارشد انصاری نے کہا کہ چھت سب کیلئے کاسلوگن انتخابات میں دیا تھا۔ جس کیلئے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے اس کیلئے پریس کلب ممبران خاص طور پر فیز ٹو کے ممبران آئیں اور اپنی آنکھوں سے اپنے خواب کی تکمیل کا پہلامرحلہ دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اس بات پر قائم ہیں کہ صحافیوں سمیت ہرطبقے کو اپنی چھت اپناگھردیناہے.فیز ٹو کیلئےوزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی پرمشکور ہیں اور وزیر اطلاعات پنجاب کا مثبت کرداربھی ناقابل فراموش ہے ۔
جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں فیز ٹو کے نام پر ووٹرنے جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس اعتماد پر موجودہ گورننگ باڈی صدرارشد انصاری کی قیادت میں پورا اتر رہی ہے اور فیز ٹو صحافی کالونی کو پنجاب حکومت، جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور روڈا کی کاوش سے سٹیٹ آف آرٹ ہاؤسنگ کالونی بنائینگے۔

