یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

کراچی (نمائندہ خصوصی) کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی سائنسی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے اور یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، اور ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 18 فروری 2026 کی شام چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔