بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں کام کی آفر کرتے ہوئے پروڈیوسر نے پیشکش کی تھی کہ یہ کردار چاہیے تو میری بیوی بننا پڑے گا۔
بھارتی شوبز انڈسٹری جتنی رنگین اور جدید نظر آتی ہے وہاں پر لوگ اتنے ہی نئی اداکاروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں، بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ عائشہ کپور کے مطابق ایک پروڈیوسر نے مرکزی کردار کی پیشکش کرتے ہوئے انھیں بے ہودہ تجویز پیش کی تھی۔
ایک انٹرویو میں عائشہ نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بار جب انھیں بڑے کردار کی پیشکش ہوئی اور وہ اس شو میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آنے والی تھیں، تاہم شو کے پروڈیوسر ان پر لٹو ہوگئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ پروڈیوسر نے کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کر لیں گی تو ہی انھیں یہ مرکزی کردار ملے گا جبکہ مذکورہ پروڈیوسر نے اداکارہ کو لگژری لائف دینے کی زبردست پیشکش کی۔
تاہم بھارتی اداکارہ نے پروڈیوسر کی یہ پیشکش ٹھکرا دی جس کے بعد انھیں شو سے باہر کر دیا تھا، اداکارہ نے اپنے وقار کا سودا کرنے کے بجائے مذکورہ شخص کی بات نہ ماننے کو ترجیح دی۔
اداکاری میں عائشہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی شو ’شیردل شیرگل‘ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ ٹی وی کے متعدد پروجیکٹس میں نظر آئیں اور اپنی پہچان بنائی۔
خیال رہے کہ اداکاری کی دنیا میں کئی ایسے ستارے ہیں جنھوں نے میکرز کی بات نہیں ماننے کی وجہ سے کریئر میں کئی بڑے آفرز کو چھوڑ دیا اور ان میں کئی نامور اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہیں۔