پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بہن زرکا شاہد جلد ہی بطور پروڈیوسر ڈیبیو دینے والی ہیں۔زرکا شاہد 20 کروڑ روپے کے بجٹ کی اپنی پہلی فلم مشہور فلمساز سید نور کے ساتھ مل کر بنائیں گی اور فلم میں اپنے بیٹے عیسیٰ کو بھی فلمی دنیا میں متعارف کروائیں گی۔اُنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی فلم کے لیے ہیروئن کے انتخاب کے تجربے کے بارے میں بات کی۔زرکا شاہد نے بتایا کہ پاکستان میں ہیروئن تلاش کرنا ایک بہت مشکل کام تھا، اس لیے مجھے مجبوراََ بیرون ملک سے ہیروئن کو کاسٹ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے نخرے بہت زیادہ ہیں یہاں تک کہ ٹک ٹاکرز بھی اپنے آپ کو بہت زیادہ بڑی شخصیت سمجھتے ہیں۔زرکا شاہد نے مزید کہا کہ ان ٹک ٹاکرز نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی بڑا نہیں کیا لیکن پھر بھی جب ان کو کوئی کام کرنے کی پیشکش کی جائے تو یہ صرف پیسوں کی بات کرتی ہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days