زاہدان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 6 دہشت گرد ہلاک

زاہدان ( پاسدارانِ انقلاب) ایرانی شہر زاہدان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زاہدان میں دہشت گردوں کی موجودگی کا پتا چلایا گیا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دھماکا خیز آلات بھی برآمد کیے گئے۔ دہشت گرد ٹیم شہر میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔