کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ملزمان جیولری رائیڈر سے 82 تولے سونا اور 4 کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر زیورات اور دیگر سامان لے کر جارہے تھے کہ اس دوران 6 ملزمان نے انہیں روک کر لوٹ لیا۔
متاثرہ افراد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان 82 تولے سونا اور 4 کلو چاندی لے کر فرار ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ واردات کے مقام اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔

