اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ ملک میں ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس ایچ آئی وی ایڈز کے 84 ہزار 421 مریض رجسٹرڈ ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ مریض نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد پنجاب اور سندھ میں ہے، جبکہ ملک بھر میں 98 علاج مراکز کے ذریعے مریضوں کو مفت اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی فراہم کی جارہی ہے۔

