اسلام آباد :پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، نئی قیمتیں جاری کردی گئیں

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد یہ 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔