اسلام آباد:24 جولائی کیلئےبھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے طریقۂ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر یومیہ قیمتوں کا اعلان کرے گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

“یومیہ قیمتوں میں حالیہ تبدیلیاں”

21 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
22 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
23 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
24 جولائی کے تازہ اضافے کے بعد مسلسل چند روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔