امرتسر(میڈیا رپورٹس)بھارتی پنجاب کے معروف سوشل میڈیا مواد تخلیق کار اور میک اپ آرٹسٹ مد سندھو کو ہفتے کے روز امرتسر میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مد سندھو کو فائرنگ کے بعد اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے مد سندھو کی پہلے ریکی کی، جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بھارتی پولیس کے مطابق مبینہ قاتلوں اور قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل ہوگئی ہیں، جبکہ تحقیقات میں جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے کئی اہم شواہد اور سراغ مل چکے ہیں، تمام ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے ساتھ قتل کے اصل محرکات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھو سودن سوشل میڈیا پر مد سندھو کے نام سے مشہور تھے اور انہیں طویل عرصے سے اپنی جنسی شناخت کے باعث نفرت انگیز تنقید اور ہراسانی کا سامنا تھا۔

