امریکا میں فٹبال میچ کے دوران گاڑی میدان میں جا گھسی، بچے سمیت 2 افراد ہلاک، 11 زخمی

ویچیٹا (خبر ایجنسیاں) امریکی ریاست کنساس کے شہر ویچیٹا میں فٹبال میچ کے دوران ایک گاڑی میدان میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال میچ جاری تھا اور گاڑی اچانک میدان میں داخل ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے گاڑی چلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔