انقرہ ( اے ایف پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے رہنماؤں کو ایک منفرد تحفہ پیش کیا، جس میں ہر رہنما کو اس کے نام سے کندہ ایک ریوالور، چھ زندہ گولیاں اور برآمدی پابندیوں سے استثنیٰ کا نوٹ دیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انقرہ سے واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں اس غیر معمولی تحفے کا انکشاف کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلحہ تحفے میں ملنے کے بعد مختلف ممالک کی سیکیورٹی ٹیموں کو ریوالور اور گولیوں کی محفوظ نقل و حمل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ غیر روایتی تحفہ نیٹو اجلاس کے شرکاء میں توجہ کا مرکز بن گیا، تاہم اس حوالے سے ترکی کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

