ایرانی حملوں میں متاثرہ سعودی آئل ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا

ریاض( رائٹرز، اے ایف پی، بلومبرگ، العربیہ)ایرانی حملوں میں متاثر ہونے والی سعودی عرب کی آئل ریفائنری نے مرمت اور تکنیکی جانچ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔حکام کے مطابق جبیل انڈسٹریل سٹی میں واقع اس بڑی ریفائنری نے 14 اپریل سے دوبارہ پیداوار بحال کر دی، یہ فیصلہ تنصیبات کے محفوظ قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا۔

ریفائنری کو 8 اپریل کو ہونے والے حملوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا، حملوں میں اس کے 3 اہم یونٹس متاثر ہوئے تھے، جس کے باعث احتیاطی طور پر پورا پلانٹ بند کر دیا گیا تھا تاکہ عملے اور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔بحالی کے بعد ریفائنری یومیہ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل پیدا کر رہی ہے، جس سے تیل کی سپلائی معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔