ناگویا( ایسوسی ایٹڈ پریس) ایشین گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم میڈل حاصل نہ کرسکے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ارشد ندیم نے 6 کوششوں میں سے صرف 2 درست تھرو کیں، جبکہ 4 کوششیں ضائع ہوگئیں۔ ان کی بہترین تھرو 80.29 میٹر رہی، جو ان کی سیزن بیسٹ تھرو بھی ہے۔
سری لنکا کے رومیث پتھراگے نے 88.55 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا، بھارت کے یشویر سنگھ نے 85.72 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی اور روہت یادیو نے 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کر رہے تھے۔

