ناگویا(بین الاقوامی میڈیا) ایشین گیمز میں جاپان کے 11 سالہ کھلاڑی یوکی کوریہارا نے ای اسپورٹس میں اپنے ملک کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم یوکی کوریہارا نے اپنی عمر سے بڑے کھلاڑیوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے دوران یوکی کوریہارا نے پزل گیم ’’پویو پویو چیمپئنز‘‘ کے فائنل میں جنوبی کوریا کے کانگ ڈونگ شن کو 2 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں یوکی کوریہارا نے تھائی لینڈ کے تانارک وونگ کٹیکن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یوکی کوریہارا نے صرف 6 سال کی عمر میں پزل گیم کھیلنا شروع کی تھی۔ انہیں کرسمس پر ’’پویو پویو ٹیٹرس 2‘‘ تحفے میں ملی، جس کے بعد ان کی گیمنگ میں دلچسپی بڑھتی گئی اور چند برسوں میں انہوں نے باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

