ناگویا (خبر ایجنسیاں) جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔چین نے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
جنوبی کوریا نے 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایشین گیمز میں پاکستان نے 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیتے۔ پاکستان مجموعی طور پر 10 تمغوں کے ساتھ 29ویں پوزیشن پر رہا۔

