این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی نے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی نے دونوں کرکٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں کل بروز جمعہ طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات کے اخراج سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور قومی کرکٹر کو بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تفتیش کرے گی۔واضح رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا۔