برامپٹن کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، کھلاڑیوں میں اعزازات تقسیم

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) برامپٹن کرکٹ چیمپئن شپ کی 100 بالز کرکٹ لیگ کے عظیم الشان فائنل اور اعزازی تقریب کا انعقاد ٹرنر فینٹن کرکٹ گراؤنڈ برامپٹن میں کیا گیا۔تقریب میں برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن اور ڈپٹی میئر ہارکیرت سنگھ نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چیمپئن شپ کے عظیم الشان فائنل میں رائل چیلنجرز برامپٹن اور بیلی وِل کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے بعد اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی کو بھی خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی نے کہا کہ اس سال کی لیگ ان کیلئے شاندار تجربہ رہی اور انہیں اس کا حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے لیگ کے انعقاد پر فیصل بھائی، طارق بھائی اور پوری انتظامی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین نے بہترین لیگ کے انعقاد کیلئےبھرپور محنت کی اور کھلاڑیوں کو مسلسل تعاون فراہم کیا۔کھلاڑی نے کینیڈین کنگز کے برانڈ سفیر منیبہ شیخ اور شانی بھائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

چیمپئن شپ کے عظیم الشان فائنل میں رائل چیلنجرز برامپٹن اور بیلی وِل کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جبکہ بعد ازاں منعقدہ تقریب میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعزازات دیے گئے۔تقریب کے منتظم فیصل مولادینا اور ان کی پوری ٹیم کی جانب سے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد، بہترین انتظامات اور شاندار کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر شرکاء نے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر افتخار خان نے کہا کہ برامپٹن کرکٹ چیمپئن شپ کا مقصد کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو کھیلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔تقریب میں شریک افراد نےتمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔