ضلع جھنگ پاکستان میں ایڈونچر سپورٹس اور سیاحت کے ایک نئے مرکز کے طور پر سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔ ضلعی انتظامیہ 16 تا 18 اکتوبر تحصیل 18 ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں صحراۓ تھل کے مقام پر پہلے “جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026” اور تین روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے بتایا پہلی ڈیرٹ ریلی اور تین روزہ ثقافتی میلہ 16 تا 18 اکتوبر ہوگا
لاہور: ضلع جھنگ پاکستان میں ایڈونچر اسپورٹس اور سیاحت کے ایک نئے مرکز کے طور پر سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔ ضلع انتظامیہ 16 تا 18 اکتوبر تحصیل 18 ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں صحراۓ تھل کے مقام پر پہلے “جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026” اور تین روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، علاقائی ثقاقتی ورثے کو اجاگر کرنا اور جھنگ کے تاریخی و سیاحتی مقامات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔

ایونٹ کے مرکزی سپانسر مکرم وحید شیخ اور منتظمین کے مطابق ڈیزرٹ ریلی کے سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں کا شاندار میلہ بھی سجایا جائے گا:روایتی ثقاقتی کھیل: نیزہ بازی، گھڑ سواری و تیر اندازی، کبڈی اور والی بال۔پیرا گلائیڈنگ، فوڈ کورٹس، اور سیاحوں و خاندانوں کے لیے رہائشی کیمپ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور جہلم کے سنگم اور قدیم تہذیب و ثقافت کے حامل اس علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر ایونٹ کا انعقاد مقامی معیشت کی بحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوانہ اور امیر عباس سیال نے بھی اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، علاقائی ثقاقتی ورثے کو اجاگر کرنا اور جھنگ کے تاریخی و سیاحتی مقامات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔
ایونٹ کے مرکزی سپانسر مکرم وحید شیخ اور منتظمین کے مطابق ڈیزرٹ ریلی کے سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں کا شاندار میلہ بھی سجایا جائے گا:روایتی ثقاقتی کھیل: نیزہ بازی، گھڑ سواری و تیر اندازی، کبڈی اور والی بال۔ پیرا گلائیڈنگ، فوڈ کورٹس، اور سیاحوں و خاندانوں کے لیے رہائشی کیمپ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور جہلم کے سنگم اور قدیم تہذیب و ثقافت کے حامل اس علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر ایونٹ کا انعقاد مقامی معیشت کی بحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوانہ اور امیر عباس سیال نے بھی اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ڈی سی جھنگ کا کہنا تھا ریلی کے ٹریک سمیت تمام تکنیکی معاملات ماہرین کی زیر نگرانی مکمل کئے گئے ہیں اور آنے والے سالوں میں ریلی کو انٹرنیشنل سطح پر آرگنائز کیا جاۓ گا تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا پر امن اور مثبت امیج اجاگر کیا جاسکے۔

