دبئی میں آئی فون 18 کی ری سیل قیمت میں 3 ہزار درہم تک اضافہ

دبئی (خلیج ٹائمز، گلف نیوز) آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی متحدہ عرب امارات میں فروخت کے پہلے ہی روز دبئی کی ری سیل مارکیٹ میں فونز کی قیمت میں 3 ہزار درہم تک اضافہ ہوگیا۔

دبئی میں ایپل اسٹورز پر نئے آئی فون کے حصول کیلئے خریداروں کی طویل قطاریں لگیں، جبکہ پیشگی بکنگ کے ذریعے فون حاصل کرنیوالے بعض افراد اسٹور سے باہر ہی اپنے نئے فون اضافی قیمت پر فروخت کرتے نظر آئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی شدید طلب کے باعث ری سیل خریداروں نے نئے فونز کیلئے ایک ہزار سے 3 ہزار درہم تک اضافی رقم کی پیشکش کی۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی مال کے ایپل اسٹور سے فون لے کر باہر آنے والے صارفین کے قریب ہی ری سیل خریدار نئے آلات خریدنے کیلئےموجود تھے۔

آئی فون 18 پرو میکس کا برگنڈی رنگ خریداروں میں خاص طور پر مقبول رہا اور بعض ری سیلرز کے مطابق اس ماڈل کی طلب دیگر رنگوں کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

ایپل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 5 ہزار 99 درہم جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 5 ہزار 499 درہم مقرر کی گئی تھی، دونوں ماڈلز کی فروخت 18 ستمبر سے شروع ہوئی۔