ریاض:ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے خام تیل کی سپلائی دوبارہ شروع

ریاض (خبر ایجنسیاں) سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے خام تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کردی ہے۔تجارتی ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ پائپ لائن فی الحال کم رفتار سے تیل پمپ کر رہی ہے۔

بحیرہ احمر میں واقع ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی برآمدات بحال کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔سعودی عرب نے 13 ستمبر کو ڈرون حملے کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند کردی تھی، جس کے باعث ینبع بندرگاہ پر خام تیل کی لوڈنگ روک دی گئی تھی۔

سعودی پائپ لائن کی بحالی کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی اور 98 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کرتی دیکھی گئی۔