اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل جاری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق کچھ دیر قبل سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں عارضی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کیلئے تکنیکی ٹیمیں کام کرتی رہیں، جبکہ اس دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جاتا رہا تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔
پی ٹی اے کے مطابق خرابی دور ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہے اور ملک بھر میں بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔

