لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں ہونیوالے سلطان آف جوہر کپ کیلئے پاکستان جونیئر انڈر 21 ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ٹیم کے منیجر ایاز محمود اور ہیڈ کوچ سمیر حسین ہوں گے، جبکہ محمد عماد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز احسن محمود اور احتشام خان شامل ہیں۔ دفاعی کھلاڑیوں میں عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ اور عثمان غنی کو شامل کیا گیا ہے۔
مڈفیلڈرز میں محمد شہیر، سیف اللہ، کپتان محمد عماد، حمزہ فیاض اور یحییٰ نجیب شامل ہیں، جبکہ فارورڈز میں رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عدیل افضل اور عثمان یوسف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان میں معاون کوچ اظفر یعقوب، فزیوتھراپسٹ عادل اختر اور ویڈیو تجزیہ کار عمران خان شامل ہیں۔

