سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر اور خادم حسین بھی بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوۓ
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 میں علی حسام اصغر صدر، سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر اور خادم حسین نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں کیونکہ ان عہدوں کیلئے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
کاغذات نامزدگی 26 ستمبر کو جمع کرائے گئے جبکہ ان کی جانچ پڑتال کا عمل 28 ستمبر تک جاری رہا۔ علی حسام اصغر، سردار عثمان غنی اور خادم حسین کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔ لاہور چیمبر کے انتخابات 2026 دو مراحل میں منعقد ہوئے۔ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 23 ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو ہوئی۔ دونوں مراحل کے نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے۔
کارپوریٹ کلاس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں علی حسام اصغر نے 1700 ووٹ، شیخ محمد ابراہیم نے 1638، حامد رضا نے 1605، سید یوسف جمیل حسین رضوی نے 1588، عظیم افتخار نے 1585، مردان علی زیدی نے 1570، طارق محمود نے 1562، ذوالفقار علی چوہدری نے 1549، حماد محمود نے 1544، چوہدری محمد فرغام نے 1541، محمد علی نے 1535، محمد عمر عبداللہ چوہدری نے 1512، چوہدری طاہر منظور نے 1478، عامر عطا باری نے 1460 اور حمزہ مجید نے 1455 ووٹ حاصل کیے۔
ایسوسی ایٹ کلاس میں وژن الائنس کے 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان میں سید عظمت علی نے 5428 ووٹ، زمان نصیب نے 5421، شہاب بشارت نے 5416، مقبول صدیقی نے 5390، عادل بابر خان نے 5385، خادم حسین نے 5382، شہزاد محمود نے 5,370، نوید ایوب نے 5355، ساحر مشتاق نے 5351، سردار عثمان غنی نے 5344، محمد اعجاز غوری نے 5,306، محمد یاسین نے 5305، علی رضا نے 5305، شاہ بہرام نے 5166 اور شہزاد علی شاہ نے 4990 ووٹ حاصل کیے۔
کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ اور تین اہم عہدیداروں کے انتخاب کیلئے مقررہ عمل کی تکمیل کے بعد لاہور چیمبر کے انتخابات کا عمل متعلقہ انتخابی قواعد اور شیڈول کے مطابق آگے بڑھا ہے۔

