ابوظبی (ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی لین دین روک دیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے، جس کے باعث ایران کے ساتھ تجارتی اور مالی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

