اوٹاوا (کینیڈین میڈیا رپورٹس، ناسا اپڈیٹس)وزیراعظم مارک کارنی نے بدھ کی شام تاریخی قمری مشن آرٹیمس II کی روانگی سے قبل کینیڈین خلا بازوں جیریمی ہینسن اور جینی گبنز سے گفتگو کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشن نہ صرف کینیڈا بلکہ پوری دنیا کیلئے سائنسی اور تحقیقی میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے، اور کینیڈین خلا بازوں کی شمولیت قومی فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خلا بازوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
آرٹیمس II ناسا کے آرٹیمس پروگرام کا پہلا ایسا مشن ہے جس میں انسانوں کو دوبارہ چاند کے گرد بھیجا جا رہا ہے، اس سے قبل 1972 میں اپولو 17 کے بعد کوئی انسانی مشن چاند کے قریب نہیں گیا تھا۔ اس مشن میں خلا باز چاند کے گرد چکر لگائیں گے اور مستقبل میں چاند پر انسانی لینڈنگ کی راہ ہموار کریں گے۔
کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن اس مشن میں شامل ہونے والے پہلے کینیڈین ہوں گے جو چاند کے گرد پرواز کریں گے، جسے کینیڈا کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

