دبئی(آئی سی سی) ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا کو بھارت کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فاطمہ ثنا نے بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا، جسے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی، جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

