کراکس (ایجنسیاں) وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے تیل کے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے اسے ’’تاریخی معاہدہ‘‘ قرار دیا ہے۔
ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق اس معاہدے سے وینزویلا کی معاشی بحالی میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور ملک کو 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری جبکہ 209 ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان تیل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے اور امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا کے تیل کے ذخائر دگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔ وینزویلا سے معاہدے کے نتیجے میں امریکا میں تیل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

