ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی مصنوعی ذہانت کی ترقی میں سبقت لے جائیگا، وہی فاتح ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ترقی روکنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے بقول یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو صنعتی انقلاب سے بھی بڑی ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ مصنوعی ذہانت کو صنعتی انقلاب اور انٹرنیٹ سے بھی زیادہ اہم قرار دیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کیلئے ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہیں یہ نام مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔