کراچی( بین الاقوامی میڈیا، فوربز)کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ پاکستانی انجینئر صالح آصف نے فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی اور ملک کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔
رپورٹس کے مطابق صالح آصف اپنے تین دوستوں کے ہمراہ ’کرسر (Cursor)‘ نامی ٹیکنالوجی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرتی ہے۔
نومبر 2025 میں کمپنی نے ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کی، جس کے بعد اس کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اس کمپنی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور مستقبل قریب میں اسے 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

