لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 200 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 350 رنز بنائے۔ کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79، 79 رنز کی اننگز کھیلی۔
351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

