’پھتو مائی‘میرے سفر کا آغاز ہے: عائشہ ندیم، فلم ’ڈنڈا‘ کرپشن کیخلاف ہے: عزیر خان

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)عزیر خان فلمز کے زیر اہتمام مسی ساگا میں واقع ’اوپن مائیک کیفے‘ میں نئی فلم ’ڈنڈا‘ (DANDA) کی پروقار اور پررونق ’میٹ اینڈ گریٹ‘ تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف فلم اسٹار عزیر خان، اداکارہ عائشہ ندیم سمیت شوبز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں فلم اسٹار عزیر خان اور اداکارہ عائشہ ندیم نے شرکاء کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عائشہ ندیم فلم میں ’پھتو مائی‘ کا مرکزی اور منفرد کردار ادا کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران فلم کا آفیشل پوسٹر بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا، جس میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر فنکاروں کی جھلکیاں نمایاں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ عائشہ ندیم نے کہا، ’’سب سے پہلے آپ سب کو السلام علیکم، اور بہت شکریہ آپ سب کے آنے کا، میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اب عزیر خان جی نے مجھ پر بھروسہ کر کے یہ رول مجھے دیا ہے جو میری پرسنالٹی کے بالکل برعکس ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنے اندر کے انسان اور وہ کیا کہتے ہیں، وہ جو انہوں نے ایک چلا رہی ہے ’مافیا یہ عورت‘، پھتو مائی، ہاں، اندر کی میرے اندر کی درندگی کو انہوں نے نکالا ہے، تو میں اس کیلئے شکر گزار ہوں عزیر خان کی کہ انہوں نے یہ فلم ’ڈنڈا‘ بنائی اور مجھے بھی کاسٹ کیا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اور میں امید کرتی ہوں کہ یہ کردار ایک یادگار کردار ہوگا، نہ صرف یہ ایک، مجھے یہ رول ملا ہے، یہ میرے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے، جس میں کہ میں آگے بھی مجھے بہت سے مواقع ملیں گے انشاءاللہ۔ تو اب آرہی ہے عائشہ، ابھی تو ’پھتو مائی‘ کے رول میں، لیکن آگے آگے دیکھیے کہ کیا ہوگا۔‘‘

عائشہ ندیم نے کہا، ’’تو بس سب سے زیادہ میں شکر گزار ہوں، اس وقت میں خوش ہوں، ایکساِئٹڈ ہوں اور تھوڑی سی نروس بھی ہوں کہ فرسٹ ٹائم، یہ اس رول میں میں آرہی ہوں کہ آپ لوگ مجھے ویلکم کر رہے ہیں، ایک فلم کے کردار کیلئے جو کہ بڑی اسکرین پہ دکھایا جائے گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا، ’’بہت پرانا یہ ڈریم تھا جو اب ٹرو ہونے جا رہا ہے انشاءاللہ، تو تھینک یو آپ سب کا! سب سے زیادہ میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ آئے ہیں، اور میڈیا کے ہمارے دوست یہاں موجود ہیں، آپ سب کا شکریہ۔‘‘

اس موقع پر عزیر خان نے کہا، ’’میں ایک منٹ پانی پی لوں۔ اچھا، فلم کے بارے میں یہ تھوڑا میں کہہ رہا ہوں کہ طنز و مزاح بھی چلتا رہے اور کوئی سیریس تقریب نہ ہو۔‘‘انہوں نے کہا، ’’سب سے پہلے میں اپنے سینئر مسعود خان کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ آئے ہیں۔ سر، بہت شکریہ آپ کا! اور مجھے پتہ چلا کہ آپ بہت بڑے ڈائریکٹر ہیں، میں کچھ بھی نہیں ہوں سر۔ اور بہت شکریہ آپ کی پیار محبت کا، آپ آئے ہیں۔‘‘

عزیر خان نے کہا، ’’اور مجھے پتہ چلا، انہوں نے بالی ووڈ کی فلمیں بنائی ہیں، انہوں نے پاکستان کی فلمیں بنائی ہیں۔ مسعود صاحب، آپ ہمارے پاس آئیے، آپ اتنی دور کیوں بیٹھے ہیں؟ تالیاں مسعود خان کیلئے!‘‘

فلم کے بارے میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے عزیر خان نے کہا، ’’تو فلم کے بارے میں مختصر یہ ہے کہ یہ ایک کرپشن کے خلاف فلم ہے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’جس میں ہم جو بچے پیرنٹس سے دور ہو چکے ہیں اور پاکستان میں کیا کیا کچھ ہو رہا ہے، بچے اغوا ہو رہے ہیں، بچے موبائلوں پہ لگے ہوئے ہیں، بچے گیموں پہ لگے ہوئے ہیں۔ اور اس کرپشن سے مطلب ایک کوشش کی ہے کہ بچے اپنے ماں باپ کے پاس واپس آ جائیں۔‘‘

عزیر خان کا کہنا تھا، ’’جو ایک زمانہ ہمارا تھا نا، جب موبائل نہیں ہوتے تھے تو باپ آتا تھا تو چٹائی بچھتی تھی، کھانے سجتے تھے، باپ کی جوتی اتار کے رکھتے تھے، باپ کو تولیہ دیتے تھے۔ اب وہ چیزیں کہیں گم ہو گئی ہیں، تو میں اس فلم میں وہ ساری چیزیں لے کے آ رہا ہوں کہ ماں کا رتبہ کیا ہے، باپ کا رتبہ کیا ہے، اور جتنے بھی کرپٹ لوگ ہیں یہ کیوں کرپشن کرتے ہیں، اس کے پیچھے ریزنز کیا ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اور اس فلم کو ہم کلین پنجاب کے حوالے سے کر رہے ہیں اور یہ پوری دنیا میں ہم اس کو ریلیز کریں گے اور نیٹ فلکس پہ۔ اس سے پہلے ہماری فلم ’ریڈ بتی‘ آ چکی ہے جو کہ آپ لوگ اس سے واقف ہیں۔‘‘

عزیر خان نے مزید کہا، ’’تو میں اس طرح کام کرتا جاؤں گا، محنت سے اور اب میرے ساتھ بڑے بڑے لوگ جڑے ہیں، جن میں ڈاکٹر ناصر صاحب ہیں، عمرانہ چوہدری ہیں، روز ہیں، شاہ جی ہیں اور میرے لئے بڑی خوش قسمتی ہے کہ اتنے بڑے ڈائریکٹر میرے ساتھ ہیں، تو میں ان سے مددیں لوں گا، مجھے تو کچھ بھی نہیں آتا۔ میں تو بس سیکھتا ہوں.‘‘

تقریب میں شوبز اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی، جن میں خصوصی مہمان بالی ووڈ سنگر راجن شرما (امریکہ)، فیروزہ چوہدری اور ڈاکٹر چوہدری ناصر شامل تھے۔دیگر اہم شخصیات میں شاعر، اداکار و پروڈیوسر ارشد علی ارشد (امریکہ)، سنیل سنگھ (امریکہ)، شاہ بابا، ناصر شاہ اور ری رائٹنگ بائی کلیم حیدر شامل تھے۔

تقریب کی خصوصی فوٹوگرافی فوٹوگرافر عرفان علی نے کی۔ شائقین اور تقریب کے شرکاء نے عزیر خان فلمز کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور فلم ’ڈنڈا‘ کیلئے اپنی نیک تمناؤں اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف ماحول میں خوشگوار باتوں اور میڈیا کے ساتھ گفتگو پر ہوا۔